بیندور3؍مارچ (ایس او نیوز)بیندور تعلقہ کے اپوندا گرام میں کنچینا روڈ پر واقع آنے گنپتی مندر کے اندر گھس کر چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ہے۔
مندر کے پجاری گریش ہولّا کے بیان کے مطابق اس نے 28فروری کو صبح میں پوجا پاٹ کرنے کے بعد گربھ گوڈی کو تالا لگادیا تھا۔ یکم مارچ کی صبح جب وہ مندر میں پوجا پاٹ کے پہنچا تو وہاں پر چوری کی واردات انجام دیے جانے کا معاملہ دیکھنے کو ملا۔چوروں نے گربھ گوڈی کا تالا توڑ کر چوری کی واردات انجام دیتے ہوئے جو زیورات اڑالیے ہیں ان کی مجموعی مالیت کا اندزہ 1,95000/-روپے لگایا گیا ہے۔
چوری کی خبر ملنے پر بیندور پولیس کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔